سندھ

مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے، شرجیل انعام میمن

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے،۔ تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لئے حکومت کوشش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ معاشی صورت حال خراب ہے؟ زیادہ علم نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اسکولوں میں تقریبات کے خلاف سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔ صحافی کے سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر افسوس ہے لیکن قوانین پر عمل ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close