Featuredسندھ

پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے چیف جسٹس نے 3 ماہ کی مہلت دی ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے مسئلہ کا نوٹس لے کر ان کے خلاف ایکشن کو 3 ماہ کے لئے موخر کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس عرصہ کے دوران مسئلہ کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کو ٹیلی فون کرکے اس مسئلہ کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی اور وہ چیف جسٹس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مکینوں کو 3 ماہ کی مہلت دی ہے، جس کے دوران وفاقی حکومت وہاں رہائش پزیر افراد کے ساتھ مل کر مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے بھی اس مسئلہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس سے فون پر رابطہ کیا اور انہوں نے اس مسئلہ کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کو یہ مہلت دی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس ہمیشہ عوام کی فریاد سنتے ہیں اور اس پر ایکشن لیتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ان مکینوں کو متبادل رہائش کی فراہمی یا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں ایڈجسٹ کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close