سندھ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہے ہیں، گورنر سندھ

بھٹ شاہ: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا یہ اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہے ہیں، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی نے ہمیشہ اپنی شاعری میں محبت کا پیغام دیا۔ وہ بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ 275 ویں تین روزہ عرس کی تقریبات کا مزار پر چادر چڑھا کر افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ مل کر کام کرے اور سندھ کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کی تنقید اور احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں۔ ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ روحانی شاعر تھے، آپ نے اپنی شاعری میں محبت کا درس دیا ہے، آج ہم شاہ صاحب کی شاعری پر عمل کریں تو اپنے صوبے ملک کو محبت کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ عرس کے موقع پر گورنر سندھ نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ایجاد کردہ موسیقی کے آلے تمبورو پر کلام بھی سنا جبکہ شاہ جو رسالو کا معائنہ کیا اور غریب مستحقین میں گفٹ تقسیم کئے، گورنر سندھ کی آمد پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close