سندھ

سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، سربراہ پاک بحریہ

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری مشقوں سی اسپارک کے دوران ساحلی تنصیبات کا دورہ کیا اور میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، نیول چیف نے گوادر، تربت اور اورماڑہ میں آپریشنل تیاریوں کا معائنہ بھی کیا، مشقوں کے دوران پاک بحریہ کے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close