سندھ

شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سہولیات: چیف جسٹس کے حکم پر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر بحال

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے چیف جسٹس کے حکم پر معطل ہونے والے ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بحال کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ہفتے کے روز ملیر جیل کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے کمرے کا بھی معائنہ کیا اور مجرم کو ملنے والی سہولیات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ڈیتھ سیل منقل کرنے کے احکامات دیئے۔

چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات کو بھی اس معاملے پر عدالت طلب کیا تھا اور ذمہ داران کو سزا کی ہدایت کی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل حسن سہتو کو معطل کرکے عہدے سے ہٹادیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر حسن سہتو کو بحال کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس پی حسن سہتو کو دوبارہ جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر تعینات کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ حسن سہتو کو عدالتی معافی ملنے پر بحال کیاگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close