سندھ

سندھ کے شہری علاقوں میں ایک سیاسی جماعت نے جبر و خوف کا ماحول گرم کیا ہوا تھا، انیس قائم خانی

حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے صدر انیس قائم خانی نے حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ، ٹاؤن کمیٹی و شعبہ جات کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے قیام کے قبل سندھ کے شہری علاقوں میں ایک سیاسی جماعت نے جبر و خوف کا ماحول گرم کیا ہوا تھا، سیاسی کارکنوں پر دُنیا تنگ کی ہوئی تھی، عوامی مسائل پر کوئی آواز نہیں اُٹھاتا تھا لیکن پی ایس پی کے قیام کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں تبدیلی نظر آئی، آج اس تبدیلی کے ثمرات تمام سیاسی جماعتیں و عوام اُٹھا رہے ہیں کہ سب کو کام کرنے کی آزادی ہے، حالیہ انتخابات میں پہلی بار عوام نے یہ مناظر دیکھے کہ تمام سیاسی جماعتیں آزادانہ اپنی انتخابی مہم چلا رہی تھیں، دُور دُور تک تشدد کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، یہ سب پی ایس پی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انیس قائم خانی نے کہا کہ الیکشن کے نتائج تسلیم کئے اور چاہتے ہیں کہ جن کو مینڈنٹ ملا ہے وہ عوامی مسائل کو حل کریں لیکن انتخابات کے بعد سے تاحال انہیں عوامی مسائل سے آگاہی بھی نہیں ہے، پی ایس پی اپنی جدوجہد رکھے گی، کارکنان پُر عزم ہیں وہ اسے جہاد سمجھ کر کام کریں، آج سندھ کے شہری علاقوں کا امن و سکون کو بحال کرنے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان کے سوالات کے جواب دیئے اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close