سندھ

پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم کے سامنے انکا مقدمہ پیش کیا ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کی بڑی تعداد پر مشتمل وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ملاقات کی۔ ان سے وزیراعظم پاکستان کے گوش گزار ان کا مسئلہ پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ صرف آپکا مسئلہ نہیں ہمارا مسئلہ ہے، ہم پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسی لئے وزیراعظم کے سامنے ٹھوس مقدمہ پیش کیا ہے، ہم پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز اور ایف سی ایریا کے مکینوں کے مالکانہ حقوق کی ضمانت چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ کی سپریم کورٹ کی دی گئی مدت سے پہلے حل نکالنے کے لئے کوشاں ہیں، ہم قانونی اور زبانی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کے سامنے سارے حقائق رکھ دیئے ہیں، انشاء اللہ کوئی بہتر حل نکلے گا۔ مکینوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان ہی ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ دوبارہ اس معاملہ کو وفاق کے سامنے رکھیں گے اور اس کے لئے ہر مثبت قدم اٹھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close