More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

مذہبی جماعتوں کا احتجاج، کراچی میں آج بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔ کراچی میں تمام نجی اسکولز آج بھی بند رہیں گے جس کا اعلان چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے بھی آج کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ کراچی کے علاوہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھلیں گے، صرف کراچی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں آج ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیلئے تحریری ٹیسٹ بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ آئی بی اے کے تحت جاب پورٹل کی آج ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

رجسٹرار اقراء یونیورسٹی نے کہا ہے کہ اقراء یونیورسٹی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے تاہم یونیورسٹی آج معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔ کراچی کی وفاقی جامعہ اردو نے بھی آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ ناظم امتحانات کے مطابق ہفتے کو تمام پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close