Featuredسندھ

اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہو جاﺅں گا‘ آصف زرداری

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرا سرکار سے کوئی جھگڑا نہیں۔ ’مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے۔اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہو جاﺅں گا‘۔
نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم ڈیل کے تحت آیا ہے۔ نوازشریف بھی اقتدار میں ڈیل کر کے آ ئے تھے۔موجودہ وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل کرانے والے لے توآتے ہیں پران سے ملک چلایانہیں جاتا،ہم نے بغیرڈیل کے حکومت حاصل کی اورملک چلا کردکھایا۔سابق صدرکا کہنا تھا کہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا،” مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن انہیں میری گرفتاری کےلئے ثبوت نہیں مل رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر جیل جانا پڑا تومیں خود جیل جاو¿ں گا“۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پہلے بھی سیاسی بنیادوں پر جیل بھیجا گیا جبکہ ان کے دور حکومت میں کسی کو سیاسی بنیادوں پر جیل نہیں بھیجا گیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close