سندھ

مذہب کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، حکومتی رٹ کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے، فیصل واوڈا

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سچ بات کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ملک میں کرپشن ہے، جھوٹ بول کر کسی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نہیں بلاسکتے، حکومتی رٹ کو کوئی بھی چیلنج کرے گا وہ ناقابل قبول ہے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے کی اجازت کوئی بھی مذہب نہیں دیتا، مذہب کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، اسلامی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرنے سے روکا جاسکے، پیپلز پارٹی قیادت کی عزیر بلوچ کے ساتھ تصاویر ہیں آج وہ ہم پر تنقید کررہے ہیں۔

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسال نے کہا کہ ماضی میں 3 ہفتے اور ہم نے 3 دن میں مذاکرات سے دھرنا ختم کرایا، دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ حکم کرے گی تو حکومت آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالے گی، وزیراعظم نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے، حکومتی رٹ کو کوئی بھی چیلنج کرے گا وہ ناقابل قبول ہے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف وزارت داخلہ نے ایکشن شروع کردیا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ورغلائے گئے نوجوانوں کیخلاف ایکشن نہ کرنا عقلمندی ہے، کوئی آکر غلط کام کرے تو ہم مدارس کو برا بھلا نہیں کہہ سکتے، مدارس کی حمایت کرتے ہیں کیوں اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور سپریم کورٹ حکومت کا حصہ ہیں ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان صرف ہمارا نہیں ن لیگ، پی پی کا بھی ہے، حکومت پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہی ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ چین کے ساتھ دیگر ملکوں سے بھی اچھی خبروں کی امید ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close