سندھ

محکمہ تعلیم سندھ کی یوم اقبال پر چھٹی کے اعلان کی تردید

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے یوم اقبال کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان کی تردید کی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کل صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close