صفحہ اول پاکستان سندھ خدشہ ہے فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہ ہوں: کنور نوید

خدشہ ہے فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہ ہوں: کنور نوید

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ خدشہ ہے فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جامعہ کراچی میں دعوت حلیم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار کے خلاف تنظیم ایکشن لینے جارہی ہے، ان کے بیان تنظیم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ خدشہ ہے فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کے ساتھ چلنے والوں کا ایم کیو ایم سے چلے جانا ہی بہتر ہے۔ متحدہ رہنما نے مزید کہا کہ نئی ایم کیو ایم بکھر نہیں نکھر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور انہوں نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ فاروق ستار کو انتخابات میں شکست ہوئی جس کے بعد ضمنی انتخابات میں انہیں پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا، انہوں نے ایم کیو ایم نظریاتی بنانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کا بھی دعویٰ کرچکے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

50 لاکھ گھر منصوبہ، گورنر سندھ کی سیلانی ویلفیئر کو پارٹنرشپ کی دعوت

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کا اعلان، جو وزیراعظم پاکستان ک…