سندھ

کے ایم سی کا 30 سال پہلے ہونے والا معاہدہ ختم کردیا، میئر کراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف دکانداروں کے ساتھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان ہونے والا معاہدہ ختم کردیا۔ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ پرانے نقشے میں ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف پارک ہیں اور پارک کی زمین پر پوری مارکیٹ بنائی گئی، اب انشاءاللہ ہم اس زمین پر پارک بنائیں گے اور ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی نے 30 سال پہلے یہ زمین دی تھی، ہم نے وہ 30 سال پرانا معاہدہ ختم کردیا، جو لوگ متاثر ہوئے ان کی فہرست بنائی جائے گی اور کوشش ہوگی کہ انہیں متبادل جگہ دی جائے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر کو اس کی اصل صورت میں لے آئیں، کہیں بھی کسی کو فٹ پاتھ گھیرنے نہیں دیں گے، وزیراعظم نے مجھے اسلام آباد میں کہا کہ یہ تجاوزات ختم کی جائیں، سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کی ہدایت پر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ساری ٹیم اور تمام مدد کرنے والے اداروں کا شکر گزار ہوں، فٹ پاتھ پر ہونے والی تجاوزات کو بھی صاف کیا جارہا ہے، اگر کسی کا بورڈ ٹوٹا ہے تو غلطی سے ٹوٹا ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کا کاروبار متاثر نہیں کرنا چاہتے، ماضی میں جو غلطیاں کیں وہ غلط کام تھا، یہ شہر کی خوبصورتی اور آثار قدیمہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close