Featuredسندھ

کراچی سرکلر ریلوے کی راہ میں بڑا مسئلہ ریلوے لائنوں کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے سرکلر ریلوے منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، منصوبے کی راہ میں حائل بڑا مسئلہ ریلوے لائنوں کے ساتھ موجود غیر قانونی تعمیرات ہیں، ان مقامات پر رہائش پذیر لوگوں کی متبادل جگہ پر آبادکاری کے پہلو پر نہایت سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے کراچی میں امن کے قیام کے لئے پولیس اور رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close