Featuredسندھ

کراچی، ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں 2500 دکانیں مسمار کیں، کے ایم سی رپورٹ

کراچی: کے ایم سی نے صدر اور اس کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ کمشنر کراچی کو بھجوا دی جس کے مطابق آپریشن کے دوران 2500 دکانیں گرائی گئیں۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے انسداد تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ تیار کرلی جو 5 سے 15 نومبر تک کئے گئے گرینڈ آپریشن کی ہے۔

کے ایم سی نے رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کردی، رپورٹ کے ساتھ آپریشن کے بعد کی تصاویر بھی پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایمپریس مارکیٹ اور داؤد پوتہ روڈ پر غیر قانونی 2500 دکانیں گرائی گئیں، ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کیلئے 6 آر سی سی بیسمنٹ اور 2 منزلہ عمارت بھی مسمار کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہراب خٹک روڈ پر 480 غیر قانونی دکانیں مسمار کی گئی ہیں، سرمد شہید روڈ پر 150 تجاوزات، شارع عراق پر 450 ٹھیلے ہٹائے گئے جب کہ اکبر روڈ اور ملحقہ علاقے میں 7500 سن شیڈز توڑے گئے۔ رپورٹ کے مطابق زیب النساء اسٹریٹ، میگزین لائن، عبداللہ ہارون روڈ، راجہ غضنفر علی روڈ اور میر کرم علی تالپر روڈ پر بھی تجاوزات مسمار کیں گئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہر کے دیگر 6 اضلاع میں بھی عملہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close