سندھ

کراچی کے مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھالیا

مئیر اور ڈپٹی مئیر کی حلف برداری تقریب کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھایا، ریٹرنگ افسر سمیع صدیقی نے مئیر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا، وسیم اختر کو مئیر کا حلف اٹھانے کیلئے جیل سے بکتر بند گاڑی میں پولو گراؤنڈ لایا گیا، وسیم اختر کی جیل سے رہائی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔

حلف برداری کی تقریب وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر کے باعث دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

نو منتخب ڈپٹی میئر ارشد ووہرہ پولو گراؤنڈ پہنچ گئے ہیں۔

تقریب حلف برداری میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار ، خواجہ اظہارالحسن سمیت دو سو سے زائد افراد نے شرکت کی، ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو وسیم اختر اور ارشدوہرہ کا ہاتھ بٹانا ہے، کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔

تقریب حلف برداری سے پہلے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کا انتظار ختم ہوا، رپانی باتوں کو بھول جانا چاہیئے۔۔ کراچی کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

پولوگراؤنڈ کراچی میں میئرز، ڈپٹی میئر کی حلف برداری تقریب میں دو سو سے زائد شرکاء کیلئے صوفے اور کرسیاں سجا دی گئیں ہیں جبکہ شہر کا نظم و نسق سنبھالنے والوں کیلئے لذیذ پکوان کی خصوصی تیاری بھی کی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پولو گراونڈ کی بارہ دری کو پاکستان کے پرچم کے رنگ والے غباروں سے سجادیا اور میئر کے خطاب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، دو ہزار پانچ میں اسی مقام پر مصطفی کمال نے ناظم اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close