سندھ

’پانی کے منصوبے کے فور کا کنکشن سپرہائی وے پر قائم ہونیوالی نئی بستی کو نہیں دیا‘

ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کا کنکشن سپرہائی پر قائم ہونے والی نئی بستی کو دیئے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ کے فور کی تکمیل ترجیحات میں ہے، فنی وجوہات کی بنیاد پر منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے اور امکان ہے کے فور منصوبے کی لاگت 70 سے 75 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبے سے منسلک 50 میگاواٹ کے بجلی گھر سے متعلق کئی متبادل زیر غور ہیں، پہلا متبادل یہ ہے کہ بجلی گھر خود لگائیں یا حیسکو یا کے الیکٹرک سے بجلی لیں، بجلی کے لیے جس منصوبے کی لاگت مناسب ہوگی اسے اپنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبے کی اصل لاگت کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت اپنے حصے کی رقم دے رہی ہیں، سمندری پانی کوقابل استعمال بنانے کے منصوبے میں وقت لگے گا، ڈی سالینیشن پلانٹ نہ صرف کراچی بلکہ ٹھٹھہ اور بدین کے لیے بھی زیرغورہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کو 10کروڑ گیلن یومیہ اضافی پانی کی فراہمی فروری، مارچ تک ممکن ہوگی، کے فور منصوبے سے صرف کراچی کوہی پانی ملےگا، سپرہائی وے پر قائم ہونے والی نئی بستی کو کے فور منصوبے کا کوئی کنکشن نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close