Featuredسندھ

ملک بھر میں یوم ولادت رسول ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اور چھوٹی تقریبات جاری ہیں، جن میں نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت کے مختلف علاقوں میں بھی یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ریلیوں اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فضائیں درود وسلام سے معطرہیں، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشقان نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت نچھاورکررہے ہیں۔

یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مساجد کے ساتھ ساتھ گلیاں اور عمارتیں بھی برقی قمقموں سے سجا دی گئیں۔

صبح سے ہی عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں جلوس و ریلیاں نکالیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close