سندھ

آئی ایم ایف، سعودی عرب اور چین عمران کو قرض کیلئے شرط رکھتے ہیں کہ آسیہ کو رہا کردو، صاحبزادہ ابوالخیر

حیدرآباد: جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے میلاد مصطفےٰ چوک پر میلاد مصطفےٰ کانفرنس (ص) سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ریاست مدینہ کا نظام قائم کریں پوری قوم آپ کے ساتھ ہوگی، آپ کو کسی ٹرمپ اور آئی ایم کی مدد لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ریاست مدینہ کا نظام نافذ کرکے دیکھیں اس ملک میں کیسے خوشحالی آتی ہے لیکن صرف زبانی جمع خرچ نہ ہو، حکمراں نواز شریف کے انجام سے سبق حاصل کریں، اس نے ایک عاشق رسول ممتاز حسین قادری کو پھانسی پر لٹکایا آج اسی اڈیالہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں، دنیا میں ذلیل و رسوا ہورہے ہیں، عمران خان ناموس رسالت کا حق ادا کریں، ناموس مصطفےٰ (ص) کے قوانین کو نہ چھیڑیں، تحفظ ناموس رسالت (ص) کا حق ادا کرکے دیکھیں اللہ کیسے آپ کو عزت عطاء فرماتا ہے، عمران خان چند ڈالر لے کر ناموس رسالت (ص) کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کریں گے تو اللہ اور اس کے رسول (ص) کو ناراض کریں گے، اگر اللہ اور اس کے رسول (ص) کو ناراض کردیا تو ٹرمپ کا ٹیلیفون بھی آجائے تو بھی آپ کے اقتدار کو کوئی نہیں بچا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کو پھانسی پر لٹکائیں، گستاخ رسول (ص) کی ایک سزا سر تن سے جدا، گستاخان رسول (ص) کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ اگر عمران خان ریاست مدینہ کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں تو ناموس رسالت (ص) اور ختم نبوت کے قوانین کا تحفظ کریں، گستاخان رسول (ص) کو کیفر کردار تک پہنچائیں، صرف زبانی دعویوں سے ریاست مدینہ کا نظام نافذ نہیں ہوسکتا، ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے کرپٹ خائن اور بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے، علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم سے غزالی زماں تک بڑے بڑے علماء نے جے یو پی کی قیادت کی اور نظام مصطفےٰ (ص) کی جدوجہد کو پروان چڑھایا، انشاء اللہ ہماری جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور اس ملک میں نظام مصطفےٰ (ص) کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ دولت یا بڑا عہدہ یا وزیراعظم بننا کامیابی نہیں ہے، کامیابی یہ ہے کہ جس نے میرے مصطفےٰ (ص) کی تعظیم اور توقیر کی ہے، نبی (ص) کا ادب کیا مصطفےٰ کریم (ص) کے ادب کے طفیل قیصر و کسریٰ کی سپر پاورکے تاج حضرت عمر کے قدموں میں تھے، عمران کشکول لیکر کہیں ورلڈ بینک کہیں آئی ایم ایف، کہیں سعودی عرب اور چین کے پاس جارہے ہیں، وہ شرائط رکھتے ہیں کہ آسیہ کو رہا کردو اور گستاخان مصطفےٰ (ص) کو رہا کرو، حکومت دباؤ میں آرہی ہے اور ناموس رسالت (ص) کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کررہی ہے، جسے پاکستان کے غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اگر ہمارے حکمران بھی ادب مصطفےٰ (ص) و تعظیم رسول اختیار کریں گے تو پھر کسی کے سامنے کشکول لیکر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دنیا بھر میں کشکول لے کر پھر رہے ہیں، ناموس مصطفےٰ (ص) پر یہاں لوگ سر کٹاتے ہیں، چند ڈالر لیکر کر اگر ناموس مصطفےٰ (ص) کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کریں گے تو پاکستان کے غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ کانفرنس سے قاری عبدالرشید اعوان، قاری نیاز احمد نقشبندی، ڈاکٹر محمد یونس دانش، ناظم علی آرائیں، صاحبزادہ محمود احمد قادری، سید عبدالغنی شاہ، ارشاد نقشبندی، پیر سعید احمد چشتی، قاری شریف نقشبندی، قاری طلعت محمود، حافظ اشفاق حسین نے بھی خطاب کیا۔ قبل از تکونیہ مسجد ہیرآباد سے میلاد مصطفےٰ چوک (کوہ نور) تک جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی میلاد ریلی ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی قیادت میں نکالی گئی، جو میلاد مصطفےٰ چوک پر مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کی میلاد مصطفےٰ کانفرنس کے بہت بڑے اجتماع کی صورت اختیار کرگئی، جس میں تا حد نگاہ انسانوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر تھا، جہاں جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close