Featuredسندھ

کراچی، کمسن بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنانیوالا رکشہ ڈرائیور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

شہر قائد میں کم عمر بچیوں کو اغواء و شیطانی ہوس کا نشانہ بنانے والے عادی مجرم رکشہ ڈائیور کو کمسن بچی کے چچا نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، عوامی کالونی کورنگی میں پولیس نے ملزم اعجاز کو باقاعدہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اعجاز نامی ملزم کو اس وقت پکڑا گیا، جب وہ نو سالہ بچی کو بدھ بازار کورنگی سے اغواء کرکے لے جا رہا تھا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے عادی مجرم ہونے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کے اعترافی بیان کے مطابق وہ بچیوں کو چیز دلانے اور یا 10، 20 روپے دینے کا لالچ دیکر اپنے ہمراہ لے جاتا تھا اور پھر انہیں درندگی کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم نے اقبالی بیان میں اعتراف کیا کہ اس سے قبل وہ بہادر آباد میں بھی بچی کو لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ ملزم چار ماہ قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر باہر آیا ہے۔

اعجاز کے مطابق عوامی کالونی کورنگی کی رہائشی بچی کو بھی اس نے پیسوں کا لالچ دیا تھا اور بہلا پھسلا کر اپنے ہمراہ لے جا رہا تھا کہ بچی کے چچا نے دیکھ لیا اور اسے پکڑ لیا۔ پولیس کو دیئے گئے اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بچی کو قریب ہی واقع بنگالی پاڑہ لے جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کا تعلق سکھر سے ہے اور وہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہائش پذیر ہے۔ ملزم اعجاز کے خلاف پولیس نے نو سالہ بچی کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close