Featuredسندھ

چینی قونصلیٹ حملہ، آپریشن کی قیادت کرنیوالی خاتون پولیس افسر سوہائے عزیز کی بہادری کے چرچے

کراچی: شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنانے اور دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کو لیڈ کرنے والی خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سوہائے عزیز تالپور کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر سب سے پہلے پہنچنے والی خاتون پولیس آفیسر سوہائے عزیر نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو لیڈ کیا۔

کراچی میں چینی قونصل خانے میں ہونے والے آپریشن کو لیڈ کرنے والی خاتون اعلیٰ پولیس آفیسر سوہائے عزیز تالپور 2013ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد پولیس فورس میں شامل ہوئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اے ایس پی سوہائے عزیز تالپور کے کارنامے کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر خاتون پولیس آفیسر سوہائے کو ان کی بہادری پر سراہا، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سوہائے عزیز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہادری کی مثال قائم کی ہے۔

سوہائے عزیز تالپور اندرون سندھ کی پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے پولیس فورس جوائن کی ہے، ان کا تعلق ضلع ٹنڈو محمد خان کے گاؤں بھائی خان تالپور کے متوسط گھرانے سے ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگرد منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ دہشتگرد حملے میں پولیس کے دو جوان شہید اور تینوں دہشتگرد مارے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close