Featuredسندھ

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ، بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی

کراچی: چینی قونصلیٹ پر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔ تنظیم کے ایک ترجمان نے فون پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے تین ارکان اس کارروائی میں شامل تھے۔ بلوچ علیحدگی پسندوں نے چینی حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سی پیک کے نام پر بلوچ سرزمین اور اس کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ترک کردے ورنہ اسے مزید حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر تینوں حملہ آوروں کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close