Featuredسندھ

چینی قونصل خانے پر حملہ، بھارتی صحافی دہشتگردوں کی حمایت کرنے لگے، چینی سفیر کا احتجاج

چینی قونصل خانے پر شہر قائد میں ہونے والے حملے کے بعد کالعدم تنظیم بی ایل اے کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ معطل کردیا گیا۔ بی ایل اے کا اکاﺅنٹ معطل ہونے کے بعد کالعدم تنظیم کے سپانسر بھارت فوری ان کی مدد کو آگیا اور انتہائی سینئر شخصیت نے اپنے اکاﺅنٹ سے بی ایل اے کا پراپیگنڈا شروع کردیا۔

چینی سفارتکار لی جیان ژاﺅ کی طرف سے نشاندہی کی گئی کہ بھارت کا سینئر صحافی ادیتیا راج کول بی ایل اے کا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ لی جیان ژاﺅ نے اپنے فالورز سے کہا کہ وہ اس اکاﺅنٹ کو رپورٹ کریں ۔ انہوں نے لکھا ” تمام لوگ اس اکاﺅنٹ کو رپورٹ کریں۔ ڈیئر ٹوئٹراس تصدیق شدہ اکاﺅنٹ سے ان دہشتگردوں کی تحسین کی جارہی ہے جنہوں نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا ۔ کیا یہ بات آپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتی ؟ ٹوئٹر کی جانب سے بی ایل اے کا اکاﺅنٹ معطل کیے جانے کے بعد اب یہ شخص اس کے میڈیا ونگ کا ہیڈ ہے“۔

واضح رہے کہ ادیتیا راج کول بھارت کے شدت پسند اینکر پرسن ارنب گوسوامی کی جانب سے بنائے جانے والے ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی پر بطور اینکر کام کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ارنب گوسوامی اور ان کا چینل مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف ہمہ وقت پراپیگنڈے میں مصروف رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع ہونے پر ملک کے مختلف شہروں سے ٹوئٹر انتظامیہ کو بی ایل اے کا اکاﺅنٹ بند کرنے کے لیے بڑی تعداد میں شکایات ارسال کی گئیں جس کی وجہ سے ٹوئٹر انتظامیہ کالعدم تنظیم کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کرنے پرمجبور ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close