سندھ

چینی قونصل خانے پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمان

کندھ کوٹ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دے دیا۔ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ توہین رسالت کے واقعات پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور احتجاج سے روکنے سے ایسے معاملات حل نہیں ہوں گے، آج وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بات کرنے کیلیے تیار نہیں ہیں اور نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والے آج خود بھارت کے ساتھ اقتصادی راہداری کھول رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close