سندھ

کراچی، پاکستان ریلوے کا زمینوں پر قابض افراد کے خلاف 7 دسمبر سے آپریشن کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان ریلوے نے کراچی میں موجود ریلوے کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف 7 دسمبر سے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے بعد ریلوے کی زمینیں خالی کرانے کی باری آگئی، ریلوے نے زمینیں خالی کرانے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے 7 دسمبر تک زمینیں خالی کردیں، 7 دسمبر سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، آپریشن کا آغاز کینٹ اسٹیشن کے قریب کالاپل سے ہوگا، کراچی سرکلر ریلوے سمیت ریلوے کی دیگر زمینیں واگزار کرائی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close