سندھ

کراچی، کرپشن کیس میں ایس ایس پی رائے اعجاز گرفتار

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی پی او گجرات ایس ایس پی رائے اعجاز کو کرپشن کے الزامات پر کراچی سے گرفتار کرلیا۔ نیب ترجمان کے مطابق بیورو نے رائے اعجاز کو کراچی کی شاہراہ فیصل سے گرفتار کیا۔ وہ ڈی پی او گجرات کے علاوہ نواب شاہ میں بطور ایس ایس پی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ رائے اعجاز پر گجرات میں تعیناتی کے دوران 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب لاہور نے ان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر رکھے تھے جس کے بعد ان کی کراچی سے گرفتاری عمل میں آئی۔ کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close