سندھ

پولیس چیف کراچی امیر شیخ کا چینی قونصلیٹ پر حملے کے کئی سہولت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس چیف کراچی امیر شیخ نے چینی قونصلیٹ پر حملے کے کئی سہولت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے اس کا بھی پتا چلا لیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصل خانے پرحملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کس ہوٹل میں ٹھہرے تھے اس کا بھی پتاچلالیاہے اور اس ہوٹل سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس چیف نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات کو سی ٹی ڈی لیڈ کر رہی ہے جبکہ رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اورپولیس بھی اس کیس میں کام کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close