سندھ

دھابیجی اورگھاروں اسٹیشنز سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی معطل

دھابے جی پمپنگ اسٹیشن میں بہترانچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، پائپ لائن پھٹنے سے اطراف کا علاقہ زیر آب آگیا جبکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے واٹر بورڈ کی تنصیبات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کے الیکٹرک کراچی والوں کا امتحان نہ لے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close