سندھ

کراچی، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی میں کورنگی اور اولڈ سٹی ایریا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، برتن گلی اور جونا گلی میں غیر قانونی دکانوں کو مسمار کیا گیا ،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی خالی پلاٹس اور فٹ پاتھوں پر کارروبار کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اولڈ سٹی ایریا میں جونا مارکیٹ اور نگار سینما کے قریب آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران غیر قانونی دکانوں اور فٹ پاتھ پر قائم پتھارے مسمار کئے گئے۔
دوسری جانب کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں بھی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی، غیر قانونی زمین پر قائم تجاوزات اور فٹ پاتھوں پر قائم تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو چند روز قبل ہی اعلانات کے ذریعے کارروائی کے حوالے سے بتا دیا گیا تھا۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں، خالی پلاٹس اور فٹ پاتھوں پر کارروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان سی سی بی کا کہنا ہے کہ ساحل سمندراور کمرشل ایریاز میں قائم چائے خانوں کو نوٹس دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لگ بھگ 300دکانداروں اور چائے خانوں کو نوٹس ز جاری کیے جارہے ہیں جبکہ دکاندار اور چائے خانہ مالکان رات 12بجے کاروباربند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close