سندھ

’پی ٹی آئی کی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا‘

پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق ارادے صوبائی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ آصف علی زرداری نے پاکستانی قوم کو یکجہتی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اٹھارہویں ترمیم کا تحفہ دیاتھا۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو سبوتاڑ کرنے پر تلی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

پاکستان کی اسمبلیوں نے اٹھارہویں ترمیم کو متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے مگر فواد چوہدری کے بیانات سے سازش کی بو آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوادچودھری اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لیے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بجلی، گیس اور اشیائے ضروریات کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں مگر حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close