سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ کی داتا دربار پر حاضری

وزیر اعلیٰ سندھ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کے لیے نجی پرواز سے لاہور پہنچ گئے۔ رات گئے دبئی سے لاہور کے لیے روانگی سے قبل وہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی ملے۔

ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر رانا مشہود نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا جبکہ سی سی پی او امین وینس اور کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ قومی مالیاتی کمیشن کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آج صبح مراد علی شاہ نے داتا دربار پر حاضری دی اس کے بعد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی جانب سے دی گئی ناشتے کی دعوت میں شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کریں گے۔ تحریک انصاف بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کے ساتھ ملاقات کے بعد مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی دعوت پر دوپہر کے کھانے میں شرکت کریں گے، بعدازاں پنجاب فرانزاک لیب کا دورہ کریں گے اور لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد لاہور کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ ممکنہ طور پر مرکزی حکومت کی اعلیٰ قیادت سے باہمی مفادات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close