سندھ

چینی قونصلیٹ پر حملے میں پولیس کو اہم کامیابیاں ملی ہیں، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی پولیس سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ آئی جی سندھ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے۔ کلیم امام کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کے حوالے سے پولیس کو اہم کامیابیاں ملی ہیں اور کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کراچی میں پہلے بھی دہشتگردی کے واقعات کو ناکام بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھریٹس موجود ہیں، ہمارے دسمبر میں بھی ایونٹس ہیں مگر ہماری تیاری مکمل ہے، دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ چیف چسٹس اور وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کو فری ہینڈ دیا۔ کلیم امام نے کہا کہ مجھ پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے اور پولیس میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close