سندھ

وزیراعظم کو اندازہ نہیں کہ انڈے اور مرغی والے فارمولے کا کیا حشر ہوگا،سعید غنی

سندھ کے وزیربلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو جوبتایا جاتا ہے،وہ چل پڑتے ہیں۔

کراچی میں وزیرِ بلدیات سندھ سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کچھ جماعتیں تجاوزات پرسیاست کررہی ہیں،پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔ وزیربلدیات سندھ نے بتایا کہ تجاوزات گرانے کے معاملے پر سندھ حکومت ریویو پٹیشن میں گئی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ میئرکراچی کے پاس3500 کی فہرست ہے،متاثرین زیادہ ہیں۔ دھرنادینےوالےسپریم کورٹ کیخلاف دھرنادےرہےہیں۔ وزیربلدیات نے واضح کردیا کہ اس آپریشن میں میئر نے کچھ کیا ہے نہ ہی ہم نے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو جو بتایا جاتا ہے، وہ چل پڑتے ہیں،انڈے اور مرغیوں کی بات تو شیخ چلی نے بھی کی تھی،شیخ چلی کا فارمولا بل گیٹس سے بہتر ہے، بل گیٹس کے فارمولے پر وزیراعظم چل رہے ہیں،ان کو نہیں پتہ کہ اس فارمولے کا حشرکیا ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close