سندھ

ملک بھر کی سینکڑوں خواتین حنامنصب خان کی قیادت میں

ویمن فیڈریشن کیلئے باقاعدہ وزارت تجارت اور ایس ای سی پی سے منظوری حاصل کی جائے گی جس کیلئے عملی طور پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آل پاکستان ویمن فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے سے کراچی میں ملک بھر سے آئی ہوئی 100سے زیادہ خواتین تاجروں کا اہم ترین اجلاس مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوا،تمام ہی خواتین اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔

اجلاس کی صدارت سارک ویمن چیمبر آف کامرس کی وائس چیئرپرسن اور اٹک ویمن چیمبر آف کامرس کی منتخب صدر حنا منصب خان نے کی۔اجلاس میں فریدہ قریشی،غزالہ سیفی،لالہ رخ،خالدہ مرزا خان،انیسہ یونس،یاسمین،لیلیٰ امین، یمنیٰ خان،ڈاکٹر فوزیہ حمید،عشرت فاروقی،شہلا احمد،یاسمین حسنین کے علاوہ کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آئی ہوئی خواتین موجود تھیں۔اس موقع پر حنا منصب خان نے کہا کہ یہ پہلا قطرہ ہے اور ایک ایک قطرہ جمع ہوکر ایسی بارش برسے گی جس سے ہر طرف ہریالی چھا جائے گی،تجارتی شعبے میں خواتین کو جائز مقام ملے گا اور ہم بھارت کے بزنس مینوں کی نمائندہ تنظیم©”فیکی” اوربھارتی خواتین کی نمائندہ ایسوسی ایشن "فلو ” (Flo)کی طرح اپنا جائز مقام حاصل کریں گے اورہم خواتین دنیا میں اپنی منفرد شناخت بھی بنائیں گی،پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مثبت کردار ا دا کرسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت میں فیکی اور فلو ساتھ ساتھ ہیں مگر انکے اکاﺅنٹس اور سیکریٹری جنرل الگ الگ ہیں،پاکستان میں بھی خواتین تاجروں کو "فلو”طرز کی مضبوط فیڈریشن کی ضرورت ہے،پاکستان میں ٹیکسٹائل،گارمنٹس،ہینڈی کرافٹس اور دیگر شعبوں سے وابستہ انڈسٹری میں خواتین کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close