سندھ

سائبیرین ہواؤں نے کراچی کا موسم سرد کردیا، درجہ حرارت میں 3 ڈگری کمی

راچی: شہر قائد میں سائبیرین ہواؤں کے بعد موسم سرد ہوگیا اور آج درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہوئی۔

کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close