Featuredسندھ

مشکل حالات میں گھبرانے والے نہیں، پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ابھرتے ہیں، آصف زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہ کہ مشکل حالات میں گھبرانے والے نہیں بلکہ مشکل حالات میں ہم ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر اُبھرتے ہیں۔ بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں سمجھتا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مشکل وقت وہ تھا جس کا سامنا بینظیر بھٹو نے کیا، بینظیر بھٹو نے ضیاء جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں بلکہ مشکل حالات میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر نکلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، جھوٹے دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جا سکتا۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر جتنا ظلم کیا جائے گا، ہم برداشت کا بھی اتنا حوصلہ رکھتے ہیں، ہم اِتنا برداشت کریں گے کہ ظلم کرنے والے تھک جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close