سندھ

کراچی سے پشاور چلنے والی ‘رحمان بابا’ ٹرین کا افتتاح

کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ٹرین کا افتتاح کردیا۔

نئی ٹرین کی افتتاحی تقریب کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر منعقد ہوئی جہاں ضعیف العمر مسافر اور قلی نے ٹرین کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ارشد سلام خٹک اور ڈی سی او اسحاق بلوچ بھی موجود تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا کی 11 کوچز میں 700 سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں اور پہلی ٹرین سے چار لاکھ کی آمدنی ہوئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ٹرین میں 31 دسمبر تک ٹکٹس بک ہیں۔ 

یاد رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے حکومت کے ابتدائی 100 روز کے دوران 10 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے ہدف حاصل کرنے کے بعد مزید نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close