Featuredسندھ

سائیں سرکار کو معلوم نہیں تھا کہ وہ پکڑے جائیں گے، اب ان پر ہاتھ ڈل رہا ہے، عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سائیں سرکار کومعلوم نہیں تھا کہ وہ پکڑے جائیں گے۔ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے کہ نیب حکومت کے طابع ہے، ہمارے 2 وزراء فارغ ہوئے اور پی ٹی آئی کے ان 2 لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے، اگر نیب حکومت کے طابع ہوتا تو وہ ایسا کرتے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کوئی سائیں سرکار سے بھی پوچھے کہ اب تک ایسا کیوں نہیں کیا، اس بار سب کو تکلیف اس لئے ہورہی ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھاکہ وہ پکڑے جائیں گے، اب ان پر ہاتھ ڈل رہا ہے۔ سول اسپتال کے باہر عارضی شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر گورنر نے کہا کہ عارضی شیلٹر ہوم کے قیام کے لئے وہ خرم شیر زمان اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ کام انجام دیا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شیلٹر ہوم میں 500 افراد کو 3 وقت کا کھانا سیلانی ویلفئیر کے تعاون سے فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت شیلٹر ہوم بنایا ہے جو مریضوں کے دور دراز سے آئے ہوئے تیمارداروں کے لئے بہت اچھا ثابت ہوگا۔ سندھ بھر سے لوگ سول اسپتال آتے ہیں، جلد ہی کراچی پورٹ، کینٹ اسٹیشن اور جناح اسپتال سے متصل شیلٹر ہوم بنائیں گے، اس ضمن میں پاکستان ریلوے اور پورٹ ٹرسٹ سے بات جاری ہے، شیلٹر ہوم مستقل نہیں ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے اپنے مسائل ہیں، تبدیلی کا عمل رکے گا نہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ طاقتور ہے تو بچ جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے، تبدیلی اس دن آگئی جس دن ہماری حکومت آئی، شہر میں مزید 5 عارضی شیلٹر ہومز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ایفورڈایبل ہاؤسنگ اسکیم کا جلد آغاز کیا جارہا ہے، سستے مکانات کے منصوبے کے لئے فی الوقت سکھر، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں اراضی کی نشاندہی کردی گئی ہے جب کہ کراچی میں اراضی کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close