Featuredسندھ

علی رضا عابدی پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، سندھ پولیس

کراچی: سندھ پولیس کے ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ایم کیو ایم کے رہنما کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر میں داخل ہورہے تھے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ علی رضا عابدی اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔

دریں اثنا آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے علی رضا عابدی پر فائرنگ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یاد رہے کہ علی رضا عابدی نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 243 میں وزیراعظم عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close