سندھ

مجھے علی رضا عابدی کے قاتل فوری گرفتار کرکے رپورٹ کریں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علی رضا عابدی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کے بعد آئی جی سندھ پولیس کو شہر میں امن و امان بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ قاتل فوری گرفتار کرکے رپورٹ کریں، شہر میں اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ یہ کون لوگ ہیں جو شہر میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنا چاہتے ہیں، خصوصی ٹیم بناکر قاتل گرفتار کئے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close