Featuredسندھ

علی رضا عابدی کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائیگا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی، سندھ اور ملک میں امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائیگا۔ اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close