Featuredسندھ

علی رضا عابدی پر قاتلنہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی پر دہشتگردانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار دونوں حملہ آوروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے، حملہ آوروں نے علی رضا عابدی کی گاڑی رکتے ہی فائرنگ کر دی۔ دہشتگردوں نے بہت قریب سے علی رضا عابدی پر فائرنگ کی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک حملہ آور نے ہیلمٹ، دوسرے نے کیپ پہن رکھا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی علی رضا عابدی کی گاڑی گھر کے قریب رکتی ہے، تو ڈرائیونگ سیٹ کے قریب جا کر ایک ٹارگٹ کلر اندھادھند فائرنگ شروع کر دیتا ہے۔ ٹارگٹ کلر تربیت یافتہ لگ رہے ہیں، انہوں نے ریکی کے بعد علی رضا عابدی کو نشانہ بنایا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے 10 سیکنڈ میں علی رضا عابدی کو ٹارگٹ کیا، 2 حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے، حملہ آوروں نے گھر کے دروازے پر ڈرائیونگ سائیڈ سے فائرنگ کی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور علی رضا عابدی کی گاڑی کے پیچھے پیچھے آئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close