سندھ

سندھ حکومت میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، البتہ وفاقی حکومت میں بنے گا، نوید قمر

حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ساری سندھ حکومت کے وزراء کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جو کہ ایک غلط قدم ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، یہ لوگ ہمارا سیاسی کردار خراب کرنا چاہتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمزور نہیں ہے اور نہ ہی سندھ حکومت میں کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے، اگر کوئی فارورڈ بلاک بنا تو وفاق میں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بہت سے کیسز چل رہے ہیں وہ کیوں استعفیٰ نہیں دیتے، لگتا ہے ان کے خلاف کیسز میں سستی جان بوجھ کر کی جاتی ہے جبکہ ہمارے خلاف کیسز تیزی سے چلائے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ کیسز بنائے جاتے ہیں، یہ ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی پر تمام اپوزیشن متحد ہے، ہم نہیں کہتے کہ ن لیگ والے زرداری صاحب کا دفاع کریں مگر غلط کو غلط ضرور کہیں، اس وقت ملک میں تقسیم کرنے کی پالیسی چل رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close