Featuredسندھ

سندھ کی سیاست میں ہلچل، تحریک انصاف نے رابطے شروع کردیئے

گھوٹکی: وزیراعظم عمران خان کی سندھ کی صورتحال پر تشویش کے اظہار کے بعد صوبے میں سیاسی ہلچل میں تیزی آگئی جب کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے رابطے بھی شروع کردیئے۔ موجودہ صورتحال میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر مہر اہمیت اختیار کرگئے جن سے گزشتہ روز وزیراعظم نے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی اور آج گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزير مملکت شہریار آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حلیم عادل شیخ نے گھوٹکی میں ان سے ملاقات کی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین رابطے کر رہے ہیں جس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور سندھ کے عوام جلد اچھی خبر سنیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سارے آپشنز جو غیر ضروری اور غیر قانونی نہیں ہوں گے وہ سب استعمال ہوں گے۔ اس موقع پر علی گوہر مہر نے کہا کہ بات چیت چل رہی ہے، اختلافات ایشوز پر ہی ہوتے ہیں، ویسے ذاتی تعلقات بہت اچھے ہیں، سب کے ساتھ تعلق اچھا رہا، امید ہے کہ بہتری ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی بلاول ہاؤس پہنچے جہاں انہوں ںے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق 15 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی کل کراچی پہنچيں گے، جس کے دوران وہ اتحادیوں اور ہم خیال لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close