Featuredسندھ

منی لانڈرنگ کیس میں اب تک کے سب سے بڑے انکشافات

اسلام آباد: 35 ارب روپے کے 29 جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے، نجی ٹی وی جعلی اکاؤنٹس کی اصل رسیدیں سامنے لے آیا، سارے کھاتے اومنی گروپ کے اسلم مسعود اور عارف کے کہنے پر اوپن کئے گئے۔

نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق سمٹ بینک میں 16، سندھ بینک میں 8 اور یو بی ایل میں 5 جعلی کھاتے چلتے رہے۔ اومنی گروپ نے اکاؤنٹس کھولنے کیلئے 11 جعلی کمپنیاں بنائیں۔

رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیلئے پارک لین کمپنی کا پتہ درج کرایا گیا، یہ کمپنی سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملکیت ہے۔

رپورٹ میں درج حقائق کے مطابق آصف زرداری کے دست راست مشتاق احمد کے اکاؤنٹس میں 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ مشتاق احمد نےآصف زرداری کے ساتھ 80 ممالک کے دورے کئے اور اب بیرون ملک فرار ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے مشتاق کو اپنا فزیو تھراپسٹ ظاہر کیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی نے 80 سے زائد بیرون ملک دورے کئے جس دوران کروڑوں روپے باہر منتقل کئے گئے۔

آصف زرداری نے متوفی ادریس کے اکاؤنٹس سے 14 کروڑ کی ڈیوٹی ادا کی جبکہ ادریس کا جعلی اکاؤنٹ اس کے انتقال کے بعد بھی چلتا رہا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اومنی گروپ کے ملازم اشرف کے نام پر پانچ بینک کھاتے کھولے گئے۔ لکی انٹرنیشنل کا اکاؤنٹ عدنان کمپیوٹر ہارڈوئیر کے نام پر کھلا۔ رائل ٹریڈرز اکاؤنٹ احمد انوش رضائی والے کے نام پر کھولا گیا جبکہ ڈریم ٹریڈنگ کا اکاؤنٹ رشید رکشے والے کے نام پر کھلا۔

جے آئی ٹی کے مطابق اقبال آرائیں کے نام پر 4 جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے۔ اقبال آرائیں کا 9 مئی 2014ء کو انتقال ہو چکا ہے۔ اومنی گروپ کے ملازم عمیر کے نام پر 10 ارب روپے کے 9 اکاؤنٹس کھولے گئے جبکہ حیرت انگیز طور پر اومنی گروپ ہی عمیر ایسوسی ایٹس کا بے نامی دار تھا۔

رپورٹ میں حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زرداری گروپ اومنی گروپ کے ہیلی کاپٹر استعمال کرتا رہا۔ زرداری گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد نے 60 سے زائد بار ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔ مجید فیملی نے 46 بار ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جس کے لئے رقم جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close