Featuredسندھ

کراچی کا امن خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث پائی گئی

کراچی: کراچی کے امن کو خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث پائی گئی، حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں را کے سلیپر سیلز نے شہر قائد کے امن کو سبو تاژ کیا۔

کراچی کے امن کو برباد کرنے کے پیچھے کون، نجی ٹی وی نے کھوج لگا لی۔ بھارتی ایجنسی کی سازش بے نقاب، کراچی میں دہشتگردی کی حالیہ لہر، گتھیاں سلجھنے لگیں، بین الاقوامی قوتوں کو شہر قائد کی رونقیں کھٹکنے لگیں۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے ملے ہیں، تمام واقعات کے لیئے سلیپر سیلز کو استعمال کیا گیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ قائد آباد اور چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے سلیپر سیل استعمال ہوئے، ڈیفنس میں گاڑی میں مبینہ دھماکے اور حالیہ سیاسی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سلیپر سیل ملوث پائے گئے۔ تفتیش کاروں نے کیسز کے حل کے لیے اب تک سات سے زائد افراد کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close