سندھ

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی68ویں برسی آج منائی جارہی ہے

دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں پاکستانی اپنے محسن کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔ انہوں نے حصول منزل کے لئے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرا۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے اپنی ساری زندگی بر صغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے حصول کیے لیے صرف کر دی۔ ان کی پالیسی دیانتداری وایمانداری کی تھی۔ اگر ہم پاکستان کو محمد علی جناح کی پالیسی کے مطابق لے کر چلیں تو ملک میں ترقی اور خوشحالی ہو گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close