سندھ

کراچی میں رینجرز کی کارروائی،سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار

رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو جھانسا دے کر رقم بٹورنے والا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا۔ترجمان کے مطابق شہری نے گاڑیاں خریدنے کیلئے 11 لاکھ روپے آن لائن گروہ کو اداکئے تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم فون بند کر کے روپوش ہوگئے تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق فون نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close