سندھ

جامعہ کراچی میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کے بعد جامعہ کراچی میں بھی وال چاکنگ کر دی گئی ہے۔ جامعہ میں نامعلوم افراد بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کی مبارک باد کی وال چاکنگ کر گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس معاملے کا علم نہیں ہے۔ واقعے کی انکوائری کی جائے گی جس کے بعد وہ کوئی کارروائی ہوگی۔ جامعہ میں رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں اور ان کا دفتر بھی قائم ہے، ایسے میں نامعلوم افراد کا وال چاکنگ کرنا تشویشناک ہے۔ دنیا نیوز کی خبر پر جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور رینجرز حرکت میں آ گئے اور جامعہ کراچی کی دیواروں سے وال چاکنگ مٹانا شروع کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close