سندھ

کراچی: رینجرز کی کارروائی ، ایم کیو ایم کے دو دفاتر سے اسلحہ برآمد

کراچی :کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ رینجرز نے گولیمار اور نیو کراچی میں کارروائی کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ، یہ اسلحہ ایم کیو ایم کے یونٹ آفس اور سیکٹر آفس کے قریب چھپایا گیا تھا ۔

گولیمار میں ایم کیو ایم کے یونٹ آفس 167 کے لان اور نیو کراچی میں سیکٹر آفس کے قریب چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ ان میں ایک ایل ایم جی ، بارہ ، سات ایم ایم رائفل ، دو ایس ایم جی شامل ہیں ۔ ایس ایم جی کے 25 سو اور سات ایم ایم رائفل کے 150 راؤنڈ بھی ملے ۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close